متحدہ عرب امارات

 حاملہ خاتون سے ناروا سلوک ، ملزم کو جیل ہو گئی

دبئی میٹرو میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے شخص کو 3 ماہ جیل کی سزاسنا دی گئی

دبئی:(خلیج اردو)دنئی میں میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ایک شخص نے حاملے خاتون کو ہراساں کیا۔ اس حوالے سے ماتحت عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران متائثر خاتون کا بیان سامنے آیا کہ 31 سالہ ،مصری شخص نے میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ایک حاملہ خاتون کو ہاتھ لگا کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
واقعہ مارچ دوہزار بس کا ہے جہاں ایک گھریلو خاتون میٹرو ٹرین سے آل گاہود کی جانب سفر کررہی تھی کہ مصری شخص نے ٹرین میں اس کے کمپارٹمنٹ آکر چھوا اور اگلے اسٹیشن پر اتر کر فرار ہوا۔
متائثرہ خاتون کے مطابق حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کا پھیچا نہ کر سکی۔
خاتون نے واقعہ کی اطلاع دبئی پولیس کو دی جس کے بعد سرویلنس کیمروں کی مدد سے پولیس نے شناخت کی۔ ملزم نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس نے اس پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا۔
ملزم کے مطابق اس کے بھاگنے کی وجہ یہ تھی کہ خاتون اس پر چیخ اٹھی اور وہ ڈر گیا۔
عدالت نے کارروائی کے بعد جنسی ہراسگی کے جرم میں مصری شخص کو تین مہینوں کیلئے جیل کی سزا سنائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button