متحدہ عرب امارات

دبئی میں بحث و تکرار کے بعد ایک شخص قتل ،قاتل پر فرد جرم عائد

قاتل کا تعلق نیپال سے ہے جس نے چھری کے وار سے ساتھی کو قتل کر دیا

(خلیج اردو ) دبئی میں بحث و تکرار پر ایک شخص قتل ،قاتل پر فرد جرم عائد کردیا گیا ۔قاتل کا تعلق نیپال سے ہے جس نے چھری کے وار سے ساتھی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بر دبئی میں واقع پیش آیا جب ایک بار میں شراب نوشی کرتے ہوئے دو افراد میں بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔

بار سے نکلنے کے بعد نیپالی شخص نے پیچھے سے چھری کا وار کر کے ساتھی کو زخمی کردیا جو بعد میں دم تھوڑ گیا ۔ پولیس نے موقع پر دیکھا کہ قتل شدہ فرد کی لاش سڑک کنارے خون میں لت پت پڑی تھی ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیا اور قاتل کی تلاش شروع کردی ۔

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کو ایک نیپالی شخص نے قتل کیا اور چھری کو ساتھ لے جاکر صاف کر دی ۔ پولیس نے نیپالی شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ۔عدالت نے فرد جرم عائد کرتے نیپالی شخص کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button