خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب اماراتی کی گورنمنٹ ہیمومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو کہا گیا ہے جن ملازمین کے بچے سکول جاتے ہیں ان کے لیے سکول کھلنے کے بعد دفتری اوقات کار میں نرمی پیدا کی جائے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ نرسری سکولوں میں جانے والے بچوں کے والدین کے لیے سکول کھلنے کے بعد پہلے ہفتے کے دوران دفتر میں حاضری کے اوقات کار میں نرمی کی جائے گی۔
مزید برآں، بچوں کے سکول کے حوالے سے دیگر مواقعوں پر بھی والدین دفتر میں لکچدار اوقات کار میں کام کر سکیں گے، بشرطیکہ کے کام سے چھٹی میں یہ نرمی 3 گھنٹوں سے زیادہ نہ ہو۔
"الهيئة" تعمم على الوزارات والجهات الاتحادية بشأن دعم أولياء الأمور بداية #العام_الدراسي_الجديد pic.twitter.com/tbJKlz0OUI
— FAHR (@FAHR_UAE) August 27, 2020
Source: Gulf News







