متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں مزید 4 سستے سکول کھلوے جائیں گے

ان سکولوں کا مقصد سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: ابوظہبی کے محکمہ تعلیم کے مطابق ابو ظہبی میں 4 نئے سستے سکول کھولیں جائیں گے تاکہ ہر کوئی بہتر تعلیم سے مسفید ہو سکے۔

ابو ظہبی کے ایجوکیشن اور نالج ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیا کہ اس سال امریکن نیشنل پرائیوٹ سکولوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ جبکہ برطانوی نصاب تعلیم رکھنے والا ال بسما پرائیوٹ سکول بچوں کی تعدا بڑھانے کے لیے ایک اور برانچ کھولے گا۔

مزید برآں، سرکاری اہلکاروں کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ 2018 کے سستے سکولوں کے اقدام کے تحت دو موجودہ سکولوں کی عمارتوں کو بڑا کیا جائے گا۔ ان دو سکولوں میں سے ایک میں محکمہ تعلیم کے نصاب پڑھایا جائے گا جبکہ دوسرا سکول انڈین ہوگا۔

بھارتی نصاب پڑھانے والے نئے سکولوں کی ٹیوشن فیس 10 ہزار درہم سے شروع ہوگی۔ جبکہ امریکن اور برطانوی نصاب پڑھانے والے سکولوں کی ٹیوشن فیس 20 ہزار سے 30 ہزار درہم کے درمیان ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نئے سکولوں کا مقصد ابوظہبی کے رہائشیوں کےلیے سستی اور بہترین معیار کی تعلیم فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button