خلیج اردو – ایئرلائنز سے یورپ ، مشرق وسطی ، افریقہ اور ایشیاء پیسفک سے مسافروں کو دبئی سے مقبول تھائی منزل کی سہولت ملے گی –
دبئی اور بنکاک کے درمیان امارات ایئرلائنز کی روزانہ پرواز کیلئے بوئینگ 300-777 ای آر طیارے استعمال ہونگے جن میں فرسٹ ، بزنس اور اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہونگیں –
یکم ستمبر سے بحال ہونے والی ان پروازوں کے شیڈول کے مطابق دبئی سے ای کے 384 روزانہ رات 1 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوکر بنکاک میں دن ساڑھے 11 بججے پہنچے گی ۔ یہی پرواز واپسی پر ای کے 385 بنکاک کے مقامی وقت سہہ پہر 3 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوکر دبئی میں شام 6 بج کر 35 منٹ پر آئے گی –
بیان میں کہا گیا ہے کہ بنکاک جانے والے مسافروں کو تھائی حکام کی طرف سے عائد کردہ شرائط اور تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا







