متحدہ عرب امارات

اسرائیل سے یو اے ای کیلئے پہلی کمرشل فلائٹ پیر کو اڑان بھرے گی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین 'امن معاہدے' کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی وفد تل ابیب سے پیر (31 اگست) کو پہلی کمرشل ایئرلائن سے ابوظہبی پہنچے گا

خلیج اردو  – ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ‘ایک سرکاری اسرائیلی وفد تاریخ میں پہلی مرتبہ ای آئی اے آئی فلائٹ سے براہ راست پرواز ابوطہبی کا سفر کریں گے’۔

مزیدپڑھیں: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ‘تاریخی امن معاہدہ’

انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز تل ابیب سے پرواز شیڈول کے مطابق پرواز کرے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلٰی عہدیدار اور داماد جیریڈ کشنر نے تصدیق کی کہ وہ قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کے ہمراہ پرواز میں شامل ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کے مشیر میر بین شببت ‘پیشہ ور وفد’ کی سربراہی کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وفد کی ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت شعبہ ہوابازی، سیاحت، تجارت، صحت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ‘امن معاہدہ’ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button