متحدہ عرب امارات

ابوظہبی عدالت نے بس حادثے میں زخمی مزدور کو 2 لاکھ درہم ادا کرنے کا حکم جاری کردیا

ابوظہبی میں روڈ حادثہ ہوا تھا جس میں ایک شخص بری طرح زخمی ہوا

(خلیج اردو ) ابوظہبی عدالت نے بس حادثے میں زخمی شخص کو 2 لاکھ درہم ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ابوظہبی میں روڈ حادثہ ہوا تھا جس میں ایک شخص بری طرح زخمی ہوا اور عدالت سے رجوع کر کے 4 لاکھ درہم رقم علاج کے لئے عطاء کرنے کی اپیل کی تھی ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کے ڈرائیور کو 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ادا کرنے کا حکم نامہ۔جاتی کردیا ۔

حادثے میں زخمی شخص کا جسم 30 فیصد مکمل معذور ہوگیا ہے اور ایک پاوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ جبکہ دوسرے پاوں کے کچھ حصے بھی ناکارہ ہوچکے ہیں ۔

عدالت نے رقم آدھی کرتے ہوئے 2 لاکھ درہم پوری ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button