خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں منگل کے روز 574 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 560 لوگ مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
تاہم ملک میں وائرس کے باعث کوئی موت نہیں ہوئی۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں 83 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے ہیش نظر حکام کی جانب سے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی بار بار ہدایت کی جا رہی ہے۔
مزیدبرآں، ملک میں جاری کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے 31 ہزار رضاکار رجسٹر ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد نئے رضاکاروں کی بھرتی بند کر دی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







