
وزارت صحت نے538 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 538 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 62,029 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے735 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 71,540 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے3 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 387 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر9,124 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 79,623 additional #COVID19 tests in past 24 hours, announces 735 new cases, 538 recoveries, 3 deaths#WamNews pic.twitter.com/RsfuyE6Ofb
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) September 2, 2020
Source : WAM







