
خلیج اردو
6 ستمبر 2020
دبئی: امارات ایئر لائن نے اکتوبر سے اپنے ملازمین کی تنخواہیں پوری دینے کا اعلان کیا ہے۔
خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ترجمان امارات تصدیق کی کہ اکتوبر سے ملازمین کو پوری تنخواہ ملے گی۔
اس اعلان سے ظاہر ہورہا ہے کورونا کی وجہ سے فلائٹس کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پایا جارہا ہے۔
22 مارچ کو ایئرلائن نے تمام مسافر پروازیں معطل کرکے اپنے ملازمین کی تنخواہیں آدھی کر دی گئی تھی۔ ایئر لائن نے ملازمین کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ چاہیں تو بغیر تنخواہ کے چھٹیوں پر جا سکتے ہیں کیونکہ صنعت کو غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔
امارات کے سی ای او شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی جانب سے دستخط کیے گئے ایک یاداشت کے دستاویز پر مشتمل ایک ٹویٹ میں امارات کے میڈیا ہاؤس نے بھی یہ خوشخبری سنائی ہے۔
Source : Khaleej Times







