متحدہ عرب امارات

شارجہ: بلند عمارت سے گر کر 53 سالہ شخص کی موت، واقعہ کی تحقیقات جاری

 

خلیج ارد آن لائن:

گزشتہ ہفتے شارجہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ایک بلند عمارت سے گر گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے حادثہ کی پر پہنچی تو عمارت سے گرنے والے شخص کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔

زخمی شخص کو قومی ایمبولینس کے ذریعے القاسمی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تاہم شارجہ پولیس اس 53 سالہ شخص کی موت کے اسباب کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس جاننا چاہتی کہ آیا موت خودکشی تھی یا کوئی اور حادثہ۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس شخص نے خودکشی کی ہے۔ لیکن انہیں اب خودکشی کے پیچھے چھپی وجوہات جاننا ہے کہ اس شخص نے خودکشی کی ہے تو کیوں کی ہے۔

اس حوالے سے پولیس اب تک ہلاک ہونے والے شخص کے گھر والوں سے اور اس کے دیگر قریبی ملنے والوں سے تفیشیش کر چکی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button