خلیج اردو
08 ستمبر 2020
دبئی: وئرچوول پرائیویٹ نیٹورک وی پی این کا سب استعمال متحدہ عرب امارات میں دنیا کے باقی میں ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ہر چوتھا شہری وی پی این استعمال کرتا ہے۔
اگرچہ وی پی این کا استعمال متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی نہیں ہے تاہم اس کا غلط استعمال آپ کیلئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔
وی پی این کا غلط استعمال امارات میں ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو وی پی این کے استعمال پر 2 ملین درہم تک جرمانہ ہوگا اور آپ کو قید بھی ہو سکتی ہے۔
وی پی این استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائیٹس اور اپلیکشن کو استعمال کرنا جو متحدہ عرب امارات نے بلاک کیں ہوئی ہیں ، قانوناً جرم ہے۔
یو اے ای کی ترمیم شدہ سائبر قانون کے مطابق وہ تمام کمپیوٹر نیٹ ورکس جن سے آئی پی ایڈریس کو بدلا جاتا ہے اور نامعلوم سائبر معلومات دے کر انٹرنیٹ استعمال کرنا یا کسی تھرڈ پارٹی کے معلومات کو جرائم کے مقاصد کیلئے استعمال کرنا یا کسی بھی ایسے طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنا جس کو حکام اپروچ نہ کر سکتے ہوں ، جرم ہے اور اس کا مرکتب ہونے پر 500ہزار سے 2 ملین تک جرمانہ ہوگا اور ساتھ میں جیل بھی ہوگی۔
ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 3.8 ملین تک شہریوں نے 2020 کی پہلی ششماہی میں وی پی این کو ڈاؤنلوڈ کیا۔یہ آبادی کا 38.72 فیصد ہے۔ اس کے بعد قطر میں 27.95 فیصد ، اومان میں 23.82 فیصد ، سعودی عرب میں 15.54 فیصد استعمال ہوتا ہے۔







