خلیج اردو آن لائن:
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، انہیں کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز یعنی اگلے مورچوں پر برسرپیکار فوجیوں کا خطاب دیا گیا۔
دنیا بھر میں فرنٹ لائن ورکرز کی قربانیوں کی خدمات کو سراہا گیا اور اسے تسلیم کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا وبا کے باعث طبی عملے کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک ادارہ قائم کیا گیا جس نام فرنٹ لائن ہیروز آفس رکھا گیا۔
فرنٹ لائن ہیروز آفس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کے خلاف اس وقت 80 ہزار سے زائد ماہرین اور رضاکار یو اے ای کی رہائشیوں حفاظت کر رہے ہیں۔
فرنٹ لائن ہیرو آفس نے ان کارکنوں کا نیشنل ڈیٹا بیس تیار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس رجسٹری کی تیاری متحدہ عرب امارات کے عوام کی خدمت کرنے والوں (فرنٹ لائن ورکرز) کی دیکھ بھال اور ان کی مدد کرنے کے اقدام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اس ڈیٹا بیس کی تیاری کے لیے اعداد و شمار ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے تحت اداروں سمیت وبائی امراض کی روک تھام میں شامل وفاقی اور اماراتی سطح کے اداروں کے جانب سے براہ راست فراہم کیے گئے ہیں۔
اس ڈیٹا بیس میں اماراتی اور تارکین وطن سمیت ان تمام افراد کو شامل کیا گیا جو اس وبا کے خلاف اگلے محاز پر لڑ رہے ہیں۔ جن میں پریکٹیشنرز، پولیس اہلکار، ضروری خدمت مہیا کرنے والے، بحران کے منتظمین، سیکیورٹی اور ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے، انسانی ہمدردی کی ایجنسیاں اور سٹرلائزیشن کا عملے اور رضاکار شامل ہیں۔
مزید برآں، فرنٹ لائن آفس جولائی 2020 میں صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے ایک فرمان کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ اوار یہ دفتر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی شیخ محمد زید النہیان کی ہدایات کے تحت کام کرتا ہے۔
اس آفس کو فرنٹ لائن ورکرز کی ضروریات اور ترجیحات کو جاننے اور اس کے حل کے لیے طویل اور قلیل مدتی عمل در آمد کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔
مزید برآں، اس آفس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کورونا کے خلاف جن لوگوں نے خدمات سرانجام دیں اور قربانیاں دیں ان کی خدمات قومی سطح پر سراہی جائیں اور تسلیم کی جائیں۔
فرنٹ لائن آفس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماہا براکات کا کہنا تھا کہ حلانکہ یہ دفتر کورونا وبا کے خلاف رد عمل میں قائم کیا گیا تھا لیکن اب یہ ایک مستقل وفاقی ادارہ ہے جس کے پاس اختیار ہے کہ وہ یو اے ای میں فرنٹ لائن ورکرز کا ایک جامع اور مضوط نیٹ ورک بنائے جو مستقبل میں کسی بھی خطرے یا بحران سے نمٹ سکے۔
فرنٹ لائن آفس کی جانب سے ایک سروے کیا گیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات بھر میں طبی شعبے میں کام کرنے والے 8 ہزار فرنٹ لائن ماہرین شامل ہوئے تھے۔
سروے کے نتائج کے مطابق وبا کے باجود 85 فیصد فرنٹ لائن ماہرین صحت اپنی نوکری سے مطمئن تھے۔ جب ان سے موجودہ صورتحال میں مہیا کی گئی سہولیات سے متعلق پوچھا گیا تو 86 فیصد نے مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کے اظہار کیا۔
96 فیصد ماہرین نے حکومت کی جانب سے وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
مزید برآں، فرنٹ لائن آفس آنے والے دنوں میں سپورٹ پروگراموں کے اعلان کا آغاز کرے گا۔ جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے لیے تعاون اور خدمات کی فراہم شامل ہوگی۔
Source: Gulf News







