متحدہ عرب امارات

شارجہ: ڈیڑھ ملین درہم کے لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ایشیائی افراد پر مشتمل گروہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس نے منگل کے روز ڈیڑھ ملین درہم 662 لیپ ٹاپ چوری کرنے والا 11  ایشیائی افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کر لیا۔

شارجہ پولیس کے مطابق چوروں نے یہ لیپ ٹاپ انڈسٹریل علاقے میں قائم الیکٹرونک کمپنی کے گودام سے چوری کیے۔

شارجہ پولیس میں کریمنل انویٹگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عمر احمد ابو الضود کا کہنا تھا کہ افسروں کو ایک کمپیوٹر ٹریڈنگ کمپنی سے1 اشاریہ 4 ملین درہم کے 662 لیپ ٹاپ چوری ہونے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

کرنل عمر احمد نے مزید بتایا کہ "حالانکہ چوری کی جگہ پر کوئی مضبوط شواہد یا انگلیوں کے نشان موجود نہیں تھے۔ لیکن پولیس کی تفشیش کی مدد سے مشتبہ افراد تک لے گئی اور چوری کی گئی اشیاء برآمد کرنے میں مدد ملی”۔

مشتبہ افراد نے لیپ ٹاپ لوڈ کرنے کے لیے دو گاڑیوں کا استعمال کیا اور انہوں سی سی ٹی کیمرے بھی منقطع کردیے اور ان میں سٹوریج ڈوائس بھی چوری کر لی۔

کرنل احمد عمر نے بتایا کہ "چوری بہت محتاط انداز سے پلان کی گئی تھی اور گروہ کے افراد گودام کی نگرانی بھی کر رہے تھے۔ اور انہوں نے ایک شخص کے ساتھ لیپ ٹاپ بیچنے کی ڈٰیل بھی کر رکھی تھی”۔

کرنل احمد عمر نے کمپنیوں کو گوداموں کو سکیورٹی گارڈ رکھ محفوظ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یقینی بنائیں کے گیٹ پر زیادہ سے زیادہ روشنی ہونی چاہیے۔ اور بغیر رسیدوں اور نامعلوم ذرائع سے مال خریدنے سے پرہیز کریں۔

اور کسی کرائم یا مشکوک کاروائی کی اطلاع  پولیس کے 80040 یا 911 نمبروں پر دیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button