خلیج اردو آن لائن:
ابو ظہبی پولیس نے پیدل چلنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے مخصوص مقامات سے ہی سڑک پار کریں۔ غلط مقام سے سڑک پار کرنے کے باعث بہت سارے حادثات پیش آتے ہیں۔
پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ پیدل سڑک پار کرنے کے لیے بنائے گئے مخصوص مقامات کی بجائے کسی اور جگہ سے سڑک پار کرنے والوں کو 400 درہم جرمانہ ہو گا۔ جبکہ مخصوص پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے مخصوص مقامات پر سڑک پار کرنے والوں کو راستہ نہ دینے ڈرائیوروں پر 6 ٹریفک پوائنٹس اور 500 درہم جرمانہ عائد اور ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عام طور پر لوگ ٹریفک سنگلز کے مقام سے سڑک پار کرتے ہیں اور اگر سنگل لال ہو تب بھی ایسا کرتے ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو ایسا کرنے سے باز رہنے اور چوک چوراہوں پر ٹریفک سگنلز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید برآں، پولیس نے کار سواروں سے کہا کہ وہ پیدل چلنے والوں کو تریج دیں اور جب لوگ سڑک پار کر رہے ہوں تو گاڑٰی مکمل طور پر روک لیں۔
اور انہیں پیدل گزرنے والوں کےلیے بنائے گئے مقامات کے قریب پہچنے پر احتیاط سے کام لیں اور اپنی رفتار کم کرلیں۔ کیونکہ ایک دوسرے کی حفاظت اجتماعی ذمہ داری ہے۔
Source: Gulf News







