متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کے 11 سال مکمل جو ڈرائیور کے بغیر چلنے والی دنیا کی پہلی ریل سروس ہے

(خلیج اردو ) دبئی میٹرو کے 11 سال مکمل جو عرب ممالک کی پہلی جدید سروس کا اعزاز رکھتی ہے۔
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو افتتاح 9 ستمبر 2009 کو کیا تھا جو عرب ممالک کی پہلی طویل میٹرو لائن بنی ۔ دبئی میٹرو دنیا میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی طویل ریل سروس ہے ۔

دبئی میٹرو نے جہاں سفری سہولیات میں آسانی پیدا کردی ہے وہاں اس کے کرایہ بھی زیادہ نہیں جس کی وجہ سے اندرون دبئی سفر کرنے والوں کے لئے دبئی حکومت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے ۔

دبئی میٹرو کے سٹیشن ایسے بنائے گئے ہیں کہ اس میں سفر کرنے سے رش سے بچا جاسکتا ہے اور دبئی کی اہم مقامات کے قریب سٹیشن ہونے سے آنے جانے میں بہت آسانی ہوتی ہے ۔
دبئی میٹرو میں سفر کرنے کے کئے گاڑی پارکنگ کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور سونے پر سہاگہ جب آپ کی رہائش میٹرو کے قریب واقع ہو یا دفتر میٹرو سٹیشن کے ساتھ ہو ۔

دبئی میٹرو سروس میں صفائی ستھرائی کا انتہائی خیال رکھا جاتا ہے اور سفر کرنے والوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔
دبئی میٹرو میں سفر کرتے آرام بھی کیا جاسکتا ہے اور کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا ۔

دبئی میٹرو میں سفر کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ یہ ایک تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس ہے اور اگر دبئی میٹرو نہ ہوتی تو کام پر وقت سے پہنچنے کے لئے ہمیں زیادہ وسائل خرچ کرنا پڑتے اور وقت کا ضیاء بھی ہوتا مگر دبئی میٹرو نے ہمیں ہر جگہ وقت پر پہنچنے کو ممکن بنایا ۔ ٹریولر کہتے ہیں کہ ہم کئی سالوں سے دبئی میٹرو پر سفر کرتے آرہے ہیں اور کوئی دن ایسا نہیں گزا جب ہمیں مایوسی ہوئی ہو ۔

دبئی میں رہائش پذیر افراد کے لئے دبئی میٹرو کی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ دیگر ممالک میں سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایسے سروس بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

دبئی میٹرو ڈرائیور کے بغیر چلنے والی سہولیات میں سب سے طویل ترین سفری ذریعہ اور جس طرح سے اس کے امور چلائے جاتے ہیں وہ بھی انتہائی پاکیزہ اور خوشنما ہے ۔

دبئی میٹرو میں سیکورٹی ہر وقت ہائی الرٹ رہتی ہے اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے یر اقدام اٹھایا جاتا ہے ۔ دبئی میٹرو میں چوری اور دیگر واقعات کا رونما ہونا ناممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے ۔ دبئی میٹرو سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوتے ہوئے جو 24 گھنٹے حالات کا جائزہ لینے کے لئے استعمال میں لائے جاتے ہیں ۔

کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بھی دبئی میٹرو نے بہترین احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسافروں کو سہولت فراہم کی اور یہی وجہ ہے کہ وبائی صورتحال میں بھی مسافروں نے دبئی میٹرو میں سفر کرنے کو ترجیح دی ۔ عید اور عوامی چھٹی کی تہواروں میں دبئی میٹرو پر رش بڑھ جاتا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مسافر دبئی میٹرو پر سفر کرتے ہیں ۔

گزشتہ مہینے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دو نئی میٹرو سٹیشن کا افتتاح کیا ہے جو دبئی ایکسپو سینٹر سیاخوں اور مسافروں کو لے جانے کے لئے استعمال ہوگی اور وقت کے ساتھ دبئی میٹرو میں مزید جدیدیت لانے کے لئے کام جاری رہتا ہے ۔

[clear] دبئی میٹرو ایسے مقام پر بنایا گیا ہے کہ اس میں سفر کرتے دبئی کے خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوا جاتا ہے ۔ دبئی میں سیاخت کے لئے خاص مقامات سے گزارتا ہوا تیز ترین میٹرو کسی شاہکار سے کم نہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button