( خلیج اردو ) دبئی میں مصری کمپنی مالک کی خاتون اہلکار کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ دبئی میں ایک مصری خاتون آل برشا میں ایک ہوٹل میں اپنی دوست کے ساتھ بیٹھی تھی ۔
اس ہوٹل میں ایک مصری جو کمپنی کا مالک ہے آیا جو اس لڑکی کا سابقہ باس تھا ۔ لڑکی نے اس سے ملاقات کی جس پر سابقہ باس نے اسکو لنچ ایک ساتھ کرنے کی دعوت دی جو کہ 24 سالہ لڑکی نے قبول کرلی۔
لڑکی کے مطابق وہ گاڑی میں سوار ہوئے جس میں اسکا ایک دوست بھی بیٹھا ہوا تھا ۔ جب وہ لوگ ایک مقام پر پہنچ گئے تو اسکا دوست گاڑی سے چلا گیا اور مصری کمپنی مالک نے لڑکی کو پیسے دیکر کہا کہ میرے دوست کے لئے کوئی لڑکی ڈھونڈ لو ۔
کمپنی مالک نے لڑکی پر ہاتھ ڈالا اور اس کے جسم کو استعمال کرنے کی کوشش کی ۔ لڑکی نے مداخلت کی تو اس نے تھپڑ مار کر اسکا ہاتھ دھکیل دیا ۔ جلد ہی مصری شخص کو ہوش آیا اور لڑکی سے معافی مانگی ۔
مصری لڑکی نے پولیس کو اطلاح دی اور تشدد کے ساتھ جنسی ہراسائی کا الزام بھی لگا دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے الزامات کے بارے آگاہ کیا ۔
عدالت نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا اور مصری نژاد باشندے پر فرد جرم عائد کردیا ۔
Source: Khaleej Times







