متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

اسرائیل سے امن معاہدے میں فلسطین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

خلیج اردو
10 ستمبر 2020
قاہرہ: متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے ان کا معاہدہ فلسطین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس معاہدے سے فلسطین کی سالمیت کو دوام ملے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور گرگاش نے کہا ہے کہ اسرائیل سے معاہدے میں ان سے ضمانت لی ہے کہ وہ فلسطین کی زمین پر قبضہ نہیں جمائے گا۔ دراصل یہ معاہدے امن کی جانب کامیابی کا سفر اور خطے کی سلامتی کیلئے پیش قدمی ہے۔

مصر میں منعقدہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گرگاش نے کہا کہ دیرپاحل طلب مسائل کا حل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات سے ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو اے ای 4 جون 1967 سے پہلے کے قائم سرحدوں پر یقین رکھتا ہے جس میں فلسطین کا دارلحکومت شمالی یروشلم تھا۔

مسٹر گرگاش نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے متحدہ عرب امارات کی خودمختارخارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ معاہدے کا مقصد کسی تیسرے فریق یا خطے میں کسی کی جانب جھکاؤ بالکل نہیں۔

متحدہ عرب امارات اور فلسطین کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ تعلقات ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے یو اے ای میں رہنے والے فلسطینیوں کے حقوق کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔

اس موقع پر ایران کے دیرینہ مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹرگرگاش نے ایران کی جانب سے خطے میں عسکریت پسندوں کی حمایت کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران گلف ممالک کی بحری آمدورفت کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور احترام کو یقینی بنائیں۔

امارات کے تین جزیروں پر قبضہ کے خلاف وزیرمملکت نے عالمی عدالت انصاف سے معاملے کے حل کا مطالبہ کیا۔

یمن مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر گرگاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی غیر مشروق حمایت کرتا ہے۔ انہون نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ریاض معاہدے کی پاسداری کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button