متحدہ عرب امارات

دنیا میں منفرد نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ابوظبہی میں قائم ، تمام تیاریاں مکمل

خلیج اردو
10 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے دنیا میں پہلی مصنوعی ذہانت کی یونیورسٹی قائم کر دی۔ محمد بن زید یونیوسرٹی آف آرٹیفیشل انٹلی جنس ( MBZUAI ) مین دنیا کے 31 ممالک سے 101 گریجیویٹ پہلے سیشن میں زیر تعلیم ہوں گے۔ یونیورسٹی کا پہلا تعلیمی سال 10 جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔

پہلے تعلیمی سال کیلئے 82 کمپیوٹر سائنس اور مشین لرننگ میں ماسٹر جبکہ 19 کا انتخاب اسی میدان میں پی ایچ ڈی کیلئے کیا گیا ہے۔

21 فیصد طلباء کا تعلق متحدہ عرب امارات جبکہ 13 فیصد کا تعلق مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے ہے۔ اسی طرح 38 فیصد ایشیائی ، 21 فیصد افریقی اور تقریباً 10 فیصد امریکن اور یورپی طلباء زیر تعلیم ہوں گے۔ان میں سے 31 فیصد طالبات بھی شامل ہیں۔

داخلے لینے والے طلباء نے دنیا کی بہترین جامعات سے تعلیم پائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button