متحدہ عرب امارات

دبئی ایئر پورٹ: ٹافیوں کے بیگ میں چرس لیجاتے ہوئے امریکی باشندہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایئرپورٹ پر چرس لیجاتے ہوئے گرفتار ہونے والے شخص پر دبئی کی ابتدائی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔ مدعالیہ پر ٹافیوں کے بیگ میں چرس سے بھرۓ الیکٹرک سگریٹوں کے فلٹر لیجانے کا الزام تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 26 سالہ امریکی کو دبئی ایئرپورٹ پر 5 مارچ کو  اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایئرپورٹ سے سامان لینے کے لیے آٰیا جس میں ممنوعہ مواد پایا گیا تھا۔

مدعالیہ پر چرس استعمال کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔ اور اسے اس وقت حوالات میں رکھا گیا ہے۔

کسٹمز کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ 6 بج کر 40 منٹ پر ایئرپورٹ میں اپنی ڈیوٹی پر تھا۔ اس نے بتایا کہ”میں شپنگ ایجنسی میں اپنی ڈیوٹی پر تھا جب امریکہ سے کنسائنمنٹ آئی۔ اس کنسائنمنٹ کی دستاویزات پر لکھا تھا کہ اس میں ذاتی استعمال کی اشیاء مثلا جوتے، چشمہ اور ٹافیوں کا ایک بیگ ہے، جس سے ہمارے شک میں اضافہ ہوگیا”۔

سارجنٹ نے تفشیشی کو بتایا کہ جب ہم نے بیگ کھولا تو ہمیں الیکٹرک سگرٹ کے آٹھ فلٹر ملے جو چرس سے بھرے ہوئے تھے۔ اور یہ کنسائنمنٹ مدعا علیہ کے نام پر تھی جس پر اس کا نام، پتہ اور موبائل نمبر لکھا ہوا تھا۔

برآمد ہونے والی منشیات کا وزن 102 اشاریہ 44 گرام ہے۔

اور جب مدعالیہ اپنی کنسائمنٹ لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تو اسے گرفتار کر کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید برآں، فرانزیک جانچ سے پتہ چلا کے مدعاعلیہ کے پیشاب کے ٹیسٹ میں چرس کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم، سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button