متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ، اضافے کی وجہ کیا ہے؟

خلیج اردو
11 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں جمعرات کے دن رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ 4 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ آل حسینی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد ایک مہینہ میں پانچ گناہ ہو گئی ہے۔
ایک انلائن پریس کانفرنس میں ڈاکٹر حسینی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 10 اگست کو کورونا کیسز کی تعداد صرف 179 تھی اور صر ایک مہینے میں تعداد 900 سے زائدہ ہو گئی۔ یہ اضافہ 5 گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 62 فیصد مرد اور 38 فیصد خواتین میں کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے۔
حکام نے ہدایت کی ہےکہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں، حفاظتی تدابیر میں کمی نہ لائی جائے، ماسک پہننا نہ بھولیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ جو شخص کسی متائثرہ مریض سے ملے وہ قرنطینہ میں چلا جائے۔ صرف کورونا ٹیسٹ منفی آںے پر اکتفا نہ کیا جائے کیونکہ وائرس کیلئے موئثر رہنے کا دورانیہ 14 دن ہے۔ اگر 14 ویں دن کورونا کا ٹیسٹ منفی آئے تو قرنطینہ سے نکل جایا کریں۔

Source :

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button