
خلیج اردو
12 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر ردعمل میں اسے خوش آئیند قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے پیش رفت کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری خطے کیلئے خوشحالی اور امن کا باعث ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے خطے کی معاشی ، سماجی ، ثقافی ، سیاحتی ، سانسی ، سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے دور باب کھلیں گے۔
Source: Khaleej Urdu







