متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان ، چھ سو سے زائد کیسز ریکارڈ

وزارت صحت نے468  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 468  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 69,451 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے640  نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد79,489  ‬ ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے0مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 399 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 9,639 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button