(خلیج اردو ) دبئی میں قرنطینیہ کے دوران فلیٹ کو نقصان پہنچانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
محکمہ صحت دبئی نے ایک پاکستانی نژاد شخص کو قرنطینیہ کرنے کے لئے ایک فلیٹ فراہم کیا گیا تھا مگر قرنطینیہ کے دوران پاکستانی نژاد شخص نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔
31 سالہ پاکستانی شخص کو آل ورسان میں واقع ایک فلیٹ میں قرنطینیہ کیا گیا تھا جو کہ دبئی محکمہ کی جانب سے لوگوں کو کرونا وائرس کے وبائی صورتحال میں قرنطینیہ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا ۔
مذکورہ شخص نے فلیٹ کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا ہے اور اسکو آل رشیدیہ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا اور عدالت نے اس پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے دفعات لگائے ہیں تاہم ملزم نے املاک کو نقصان پہنچانے کی وجہ بیان نہیں کی ۔
Source : Gulf News







