خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں قائم امریکن ہپستال کا ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 150 درہم کرنے کا اعلان۔
دبئی میں امریکن ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 150 درہم میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت اودھ میٹھا میں امریکن ہسپتال میں اور میڈیا سٹی، البرشا، اور الخوانیج میں اس کے کلینکوں پر دستیاب ہے۔
مزید برآں، امریکن ہسپتال دبئی میں ایمریٹس کے مسافروں کے لیے گھر میں یا دفتر میں ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جس کی قیمت 250 درہم ہے اور یہ سہولت کم از کم دو مسافروں کی بکنگ پر دستیاب ہوگی۔
ایمریٹس ایئر لائن کے مسافر جو کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے قریبی امریکن ہسپتال یا کلینک جا کر اپنی ٹکٹ یا بورڈنگ پاس اور امارتی شناختی کارڈ دیکھا کر اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ جس کا رزلٹ 48 گھنٹوں کے اندر فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 12 سال سے اوپر کی عمر کے ایسے مسافر جو دبئی سے بیرون ملک جیسا کہ یورپ یا یو کے کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو انکے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ فراہم کرنا لازم ہے۔ اور یہ رپورٹ سفر سے تقریبا 96 گھنٹۓ پہلے حاصل کی گئی ہو۔
تاہم، ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق معزور افراد کو اس شرط سے استشنا حاصل ہے۔
Source: Gulf News







