متحدہ عرب امارات

کریڈٹ کارڈ ہیک ہوگیا ایکاونٹ سے رقم کون نکلا صارف اور بینک کے مابین تنازعہ

(خلیج اردو )کریڈٹ کارڈ ہیک ہوگیا ایکاونٹ سے رقم کون نکلا صارف اور بینک کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔ بھارتی نژاد شخص نے کہا کہ میں رات کو گھر پر تھا کہ مجھے رقم نکالنے کا میسج موصول ہوا ۔کچھ دیر بعد دوسرے ایکاونٹ سے رقم نکال لی گئی ۔ مجھے شک ہوا کہ میرے ایکاونٹ ہیک ہوچکے ہیں تو مینے بینک سے رابطہ کیا ۔

صارف نے کہا کہ بینک بات ماننے کو تیار نہیں ہوا جبکہ میرے کریڈٹ کارڈ بلاک کردیئے گئے ۔

بینک کے مطابق رقم ایکاونٹ سے ایسے نہیں نکل سکتی ۔ مینے فارم جمع کرایا اور بینک نے تحقیقات شروع کردی ۔بینک کے مطابق عارضی رقم جو نکالی گئی تھی وہ ایکاونٹ میں ڈال دی گئی ہے اور جب تک مسلہ حل نہیں ہوتا وہ ایکاونٹ میں رہے گئی ۔

اگر مسلے میں غلطی صارف کی ہوئی تو سود سمیت رقم واپس کرنا ہوگی اور اگر بینک کی غلطی ہوئی تو رقم استعمال کے قابل ہوگی اور بینک اپنی غلطی تسلیم کرے گی ۔

صارف کے مطابق یہ کام بینک کی جانب سے دیتا لیک ہونے کے سبب پیش آیا ہے کیونکہ اس نے کسی سے یہ تفصلات شئیر نہیں کی ۔ صارف نے کہا کہ کاش مسلہ بینک کی طرف سے پیش آیا ہو کیونکہ اس کے پاس کھانا کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button