متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں خطرناک ٹریفک حادثہ ، تین افراد ہلاک، سڑک سے حادثے کی گاڑیوں کو ہٹایا گیا

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
ام القوین: شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو امراتیوں سمیت تین ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اتوار کی صبح گاڑیاں آپسمیں زور سے ٹکرائیں۔

ام القوین میں ٹریفک اینڈ پیٹرول کے ڈائریکٹر کرنل سعید عبید نے کہا ہے کہ کامروس جزیرے سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ شخص تیز رفتاری سے ہائی وے پر گاڑی چلا رہا تھا جب اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی۔

حادثے کی وجہ بننے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور اور اس میں سوار مسافر بھی حادثے میں ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہائی وے پر راس الخیمہ کی جانب سفر کرنے والے شخص تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے جاٹکرایا۔

پولیس پٹرول اور امبولینس نے جائے واقوعہ پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

Source : GulfNews

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button