متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ابوظہبی میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلان کر دیا گیا، اطلاق یکم اکتوبرسے ہو گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے میں بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی) کی جانب سے نئے ٹریفک قوانین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے اطلاق کا فیصلہ انفراسٹریکچر  پراجیکٹس پر بہترین حفاظتی میعارات کو یقینی بنانا ہے۔

مزید برآں، نئے قوانین کا ابو ظہبی میں اطلاق یکم اکتوبر 2020 سے ہوگا اور العین اور ال دہفرا میں ان قوانین کا اطلاق 2021 سے کیا جائے گا۔

نئے قوانین کے مطابق کسی بھی ایسے پراجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے آئی سی ٹی سے اجازت لینے پڑے گی جن پراجیکٹ کی وجہ سے ٹرایفک کی روانی یا سیفٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

تاہم، درج ذٰیل خلاف ورزیوں کی صورت میں سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں گے:

گہری کھدائی کے دوران اگر راستے میں رکاوٹ پیدا ہو اور پانی اور ریت سے بھری پلاسٹک کی رکاوٹیں نہ رکھی ہونے کی صورت میں

پراجیکٹ پر کام کرنے والی گاڑیاں اگر ایسے طریقے سے پارک کی گئی کہ انکی وجہ سے ٹریفک کی روانی یا سیفٹی متاثر ہو

پراجیکٹ کے مقام پر سائکیل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ راستہ نہ دینے کی صورت میں

کام کی جگہ پر حفاظتی اہلکار تعینات نہ کرنے کی صورت میں سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مزید برآں، ٹریفک پرمٹ آئی ٹی سی کی ویب سائٹ www.itc.gove.ae  سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button