متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کے مطابق گزشتہ سال پیدل چلنے والے تین سو افراد مختلف ٹریفک حادثات کا باعث بنے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کے مطابق گزشتہ سال گاڑیوں کی ٹکر میں آنے والے پیدل چلنے والے افراد کی تعداد تین سو سے زائد رہی۔

یہ حادثات پیدل چلنے والوں کے گزرنے کے لیے بناے گئے مقامات پر کار سواروں کی جانب رفتار کم نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔

ابوظہبی پولیس کے کا مزید کہنا تھا کہ پیدل سواروں کے لیے بنائے گئے مخصوص مقامات پر رفتار آہستہ نہ کرنے کے جرم میں اس سال جنوری سے لے کر جون تک 15 ہزار 588 کار سواروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

اس حوالے سے حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ ” انہیں پیدل سواروں کے لیے بنائے گئے مخصوص مقامات پر گاڑی روک لینی چاہیے۔ اور  انہیں سکولوں کے قریب اور ان کنٹرولڈ مقامات پر پیدل چلنے والوں کو بحفاظت سڑک پار کرنے لیے راستہ فراہم کرنا چاہیے”۔

یاد رہے کہ وفاقی ٹریفک قوانین کے مطابق پیدل سواروں کو راستہ فراہم  نہ کرنے کی جرم میں 500 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کی سزا عائد کی جاسکتی ہے۔

مزید برآں، اس خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آنے کی صورت میں 5 ہزار درہم جرمانہ اور گاڑی کی صبطگی کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ غلط مقام سے سڑک پار کرنے کی صورت میں 4 سو درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button