خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس نے دھند کے دوران حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے ٹرکوں، بڑی گاڑیوں، اور بسوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔
ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ابو ظہبی پولیس نے روڈ سیفٹٰی کو بڑھانے اور حادثات سے بچنے کےلیے ٹرک ڈرائیوروں کو شدید دھند کے دوران سفر کرنے باز رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک شدید دھند ختم ہو جانے تک بڑی گاڑیاں کے اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
پولیس کی جانب فیسبک پوسٹ میں انتباہ کی گئی ہے کہ جو ڈرائیور اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے ان پر 5 سو درہم جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں 4 ٹریفک پوائنٹ دیے جائیں گے۔
#أخبارنا | #شرطة_أبوظبي تمنع سير الشاحنات والمركبات الثقيلة أثناء أوقات الضباب#أخبار_شرطة_أبوظبيhttps://t.co/UmG1u1VEyk pic.twitter.com/5DcC6UL4aI
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) September 26, 2020
خیال رہے کہ 2017 کے وزارتی فیصلہ نمبر 178 کے مطابق دھند کے دوران ڈرائیو کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اور آرٹیکل 104 کے مطابق دھند کے دوران سفر متعلقہ حکام کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
Source: Khaleej Times







