خلیج اردو آن لائن:
دبئی، بھارتی شہری کو جاگنگ کرتی ہوئی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
مقدمے کی سماعت کےدوران عدالت کو بتایا گیا کہ 40 سالہ مدعاعلیہ نے بر دبئی میں اپنے گھر کے قریب وزرش کرتی ہوئی خاتون کو غیر مناسب طریقے سے چھوا ہے۔ جس پر مدعاعلیہ نے بتایا ہے کہ وہ ورزش کرتی ہوئی خاتون کے خوبصورت جسم کو دیکھ کر خود پر قابو نہیں رکھ سکا جس پر اس نے خاتون کو غیر مناسب طریقے سے چھوا۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق دبئی پولیس کو رات ساڑھے دس بجے کے قریب جنسی زیادتی کے اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر دو پولیس والے موقعہ پر پہنچے اور متاثرہ خاتون سے ملے جو اس وقت رو رہی تھی۔
30 سالہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ” خاتون خوف زدہ تھی اور اس نے ہمیں بتایا کہ وہ ورزش کر رہی تھی جب مدعاعلیہ اس کے پاس آیا اور بتایا کہ وہ خوبصورت ہے۔ اس کے بعد اس نے خاتون کی چھاتی کو چھوا اور موقعے سے فرار ہوگیا”۔
جس کے بعد دبئی پولیس نے علاقے میں مدعا علیہ کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ” مدعاعلیہ نے خاتون کو چھونے کا اقرار کیا اور وہ بار بار معافی مانگ رہا تھا اور وہ نشے میں تھا”۔
تاہم، دبئی پولیس نے مدعاعلیہ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور غیر قانونی طور پر شراب نوشی کرنے کے الزام عائد کیا ہے۔
عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعاعلیہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی اور حکم جاری کیا ہے کہ قید مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کردیا جائے۔
خیال رہے کہ مدعاعلیہ فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر پیل دائر کر سکتا ہے۔
Source: Gulf News







