متحدہ عرب امارات

انسان دوستی کی مثال: دبئی پولیس کی یو اے ای میں پھنسی ایشیائی خاتون سیاح کی اپنے ملک واپس لوٹنے میں مدد

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں سفری پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ جس کے باعث بیشتر افراد ملک کے اندر اور باہر پھنس گئے تھے۔ ان میں سے ایک ایشیائی خاتون سیاح بھی تھیں جوان پابندیوں کے باعث یو اے ای میں پھنس گئی تھی۔

جس کی دبئی پولیس نے اپنے ملک لوٹںے میں مدد کی۔ خاتون سیاح جب دبئی پولیس کے کوملی تو برے حال میں تھی، اس کے پاس سے پیسے ختم ہو چکے تھے اور اپنے ملک واپس جانے اخراجات اٹھانے کے قابل نہیں تھی۔

البرشاہ پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عبدالراحیم بن بن شافیا کا کہنا تھا کہ ” جب پولیس اہلکار ایشیائی سیاح کو تھانے لے کر آئے تو ہمیں پتہ چلا کے کہ خاتون کورونا وائرس سے پہلے دبئی میں سیاحتی ویزے پر آئی تھی”۔

اور جب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی تو مذکورہ خاتون سیاح کو بھی بہت تھوڑے سی رقم کے ساتھ دبئی میں ہی قیام کرنا پڑا۔

برگیڈٰیئر راحیم کا مزید کہنا تھا کہ ” جب پولیس اہلکاروں خاتون سے ملے تب تک وہ ہوٹل چھوڑ چکی تھی کیونکہ اس کے پاس موجود رقم ختم ہوگئی تھی”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے وکٹم سپورٹ پروگرام نے اس کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ” اور خاتون کو اخلاقی اور نفسیاتی سپورٹ فراہم کی، جس کی اسے بہت زیادہ ضرورت تھی کیونکہ وہ شدید صدمے میں تھی”۔

مزید برآں، خاتون کو ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد پولیس نے اس کے لیے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا اور پھر اس کے لیے واپسی کی ٹکٹ کا انتظام کیا گیا۔

خاتون سیاح نے دبئی پولیس کی اس حساسیت اور انسان دوستی کو سراہا ہے اور دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button