متحدہ عرب امارات

صرف 100 درہم کیلئے ایک افغانی نے خاتون کو قتل کیا، خاتون کا سامان بھی چوری کیا

خلیج اردو
27 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کی ایک عدالت میں سماعت کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ایک افغان شہری نے ایک ویتنامی خاتون کو صرف 10 درہم کیلئے قتل کیا ہے۔

42 سالہ افغانی جو کنسٹرکشن ورکر تھا ، نے خاتون کا گلا دبا کر بیہمانہ طریقے سے قتل کیا۔ قاتل نے خاتون کے گلے میں کپڑا ڈالا اور اس کے بعد لوہے کی تار سے گلاد دبا کر قتل کیا۔

عدالتی سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے خاتون کو جنسی عمل کیلئے 100 درہم مانگے تھے جسے واپس نہ کرنے پر وہ غصہ ہوا اور خاتون کو قتل کرکے اس کے سونے کا بریسلٹ ، سونے کی انگوٹھی چرائی۔ ملزم پر غیرقانونی جنسی عمل کرنے، نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

واقعہ ایک انٹرنیشنل میسج سنٹر میں پیش آیا جس کا مقدمہ راس الخیمہ پولیس تھانہ میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

پولیس لفٹنٹ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزم نے قتل کے بعد مقتولہ کی تمام چیزوں پر قبضہ کیا اور وہاں سے فرار ہوا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی جس میں ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button