متحدہ عرب امارات

ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری ، اب گھروں میں آپ کو یہ سہولت میسر ہوگی

خلیج اردو
28 ستمبر 2020
ام القوین: پولیس نے گھروں میں ضبط شدہ گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دیدی۔ اگر کسی وجہ سے آپ کی گاڑی ضبط کی گئی ہے تو آپ کیلئے اختیار ہو گا کہ اسے گھر میں ہی لاک کرکے کھڑی کریں۔

ام القوین پولیس کے ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے کرنل سعید عبید بن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں پولیس کی جانب سے ضبط کرائے جانے کے بعد پولیس کے قبضے میں لینے کے بجائے اب گھروں میں کھڑی کرانے کی اجازت ہوگی۔

جن کی گاڑی ضبط ہو جائے گی وہ اسے گھر یا گیراج میں کھڑی کر پائے گا اور پولیس گاڑی کے ساتھ ایک چپ لگائے گی جس کی نگرانی جی پی ایس ٹریکر سے کی جائے گی۔ اگر گاڑی مقررہ جگہ سے ہٹائی جائے گی تو وہ ایک پیغام بھجوائے گی جو پولیس کے آپریشنز سنٹر میں موصول ہوگی اور پولیس اس کے بعد لازمی اقدام اٹھائی گی۔

پولیس نے کہا ہے ضبط شدہ گاڑی کا جرمانہ اداکرکے اور مقررہ دورانیہ گزر جانے کے بعد گاڑی کا مالک اسے استعمال کر پائے گا۔

اس اسمارٹ ٹریکنگ نظام کا آغاز ابوظبہی ، دبئی ، شارجہ اور عجمان میں پہلے سے موجود ہے جس سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں میں واضح کمی آئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button