خلیج اردو
29 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں استعاثہ عامہ نے عدالت میں ایک کیس کے دوران بتایا کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر اور اس کے ایک دوست کے ساتھ ملکر ایک سیاح کو لوٹ لیا ہے ۔ غیر ملکی شخص جو سرکاری ادارے میں سیکورٹی گارڈ تھا ، سے 3500 درہم لوٹ لیے گئے ہیں۔
پراسیکوٹر خالد آل امیری نے بتایا کہ تین ملزمان جن کا تعلق افریقہ سے ہے ، نے سیکورٹی گارڈ کو تھپڑ مارا اور اس کے بعد اس سے گاڑی چھین لی جس کی قیمت 3500 درہم ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ملزمان سیاحوں کو روک کر ان سے کہتے ہیں کہ وہ 1800 درہم ٹریفک جرمانہ ادا کرنے کیلئے رقم اکھٹہ کررہے ہیں۔







