متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے چاند پر تلاش مشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر دیا، شیخ محمد کا منصوبے کا اعلان ، متحدہ عرب امارات چاند پر تحقیق کے حوالے سے دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

خلیج اردو
29 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے چاند ایکسپلوریشن مشن مین حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ عزت مآب شیخ محمد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات چوتھا ملک ہو گا جسے یہ اعزاز حاصل ہو گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ امارات نے چاند پر مختلف حوالے سے تلاش کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ امارات کی جانب سے بنائی گئے خلائی مشن کی مشین 2024 تک چاند کی سطح پر لینڈ کرے گی۔ قمری مشن کا نام راشد رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چاند ایکسپلوریشن مشن متحدہ عرب امارت کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے۔

عزت مآب شیخ محمد نے انجیجئرز اور تمام ریسرچ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت ملک بھر میں تحقیق اور سائنسی کلچر کوفروغ دینا چاہتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button