خلیج اردو
29 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ حکام نے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ امارات میں اکتوبر کیلئے بھی قیمتیں پرانی رہیں گی۔ اپریل کے بعد سے قیمتوں میں ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔
سپر 98 پیٹرول 1.91 درہم فی لیٹر ، اسپیشل 95 کی قیمت 1.80 درہم فی لیٹر جبکہ ای پلس کی قیمت 1۔72 درہم فی لیٹر رہے گی۔
October fuel prices have been released by the UAE Fuel Price Committee.#ADNOCDistribution pic.twitter.com/zzkU3N3H5T
— ADNOC Distribution (@ADNOCdist) September 28, 2020
ڈیزل کی قیمت 2۔06 درہم فی لیٹر ہوگی۔






