خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کےمالکان کو وارننگ جاری کی ہے کہ گاڑی کی نمبر میں ترمیم، نمبر پلیٹ چھپانے یا غیر قانونی تبدیلی کرنے کی صورت میں انکے خلاف پبلک پراسیکیوشن کے پاس مقدمہ درج کروایا جا سکتا ہے اور گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے جو 50 ہزار درہم فیس ادا کرنے پر چھوڑی جائے گی۔
ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ ” جعلی یا غیر واضح نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے، یا نمبر پلیٹ میں کوئی تبدیلی کرنے اور انہیں اس طرح سے استعمال کرنا جو قانون سے متصادم اور ڈرائیور کو اس بات علم ہو ” تو گاڑٰی ضبط کی جاسکتی ہے اور 50 ہزار درہم جرمانہ ہو سکتے ہے۔
القانون رقم 5 لسنة 2020م بشأن حجز المركبات في إمارة أبوظبي مخالفة قيادة مركبة بلوحات أرقام مصطنعة أو مقلدة أو مطموسة أو تم تغييرها أو استعمالها بطريقة لا تتفق مع التشريعات السارية ومع تحقق علم قائد المركبة بذلك يحال الى النيابة العامة والقيمة المالية لفك حجز المركبة 50,000 درهم pic.twitter.com/TKGBq53xUX
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) September 28, 2020
گوکہ اس خلاف ورزی سے ٹریفک پوائنٹ نہیں دیے جاتے لیکن اگر ضبط کی گئی گاڑی کو واپس حاصل کرنے کے لیے فیس ادا نہ کی گئی تو گاڑی کو 3 ماہ بعد نیلام کر دیا جائے گا ۔
Source: Khaleej Times






