متحدہ عرب امارات

اسپورٹس کار سے موٹر سائیکل کی ٹکر، 22 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

خلیج اردو
30 ستمبر 2020
راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں موٹرسائیکل سوار کی اسپورٹس یوٹلٹی کار سے ٹکر کے بعد موقع پر ہلاکت ہوئی ہے۔ 22 سالہ ایشیائی باشندہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے عرب باشندے کی ایس یو وی کے ساتھ گاڑی جا ٹکرائی۔

راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرول ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈئر احمد آل سام آلنقابی کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کے روز فلیا روڑ پر رات 12 بجے سے پہلے پیس آیا۔

ایس یو وی کو 25 سالہ عرب باشندہ چلارہا تھا۔ ٹریفک پیٹرول کی گاڑی ، ایمبولینس اور ریسکیو کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی تاہم زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا۔

پولیس نے ڈرائیور کو احتیطاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button