متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دی گئی

خلیج اردو
30ستمبر 2020
ابوظبہی: شارجہ ایئرپورٹ پر کورونا کے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔ وزارت صحت و روک تھام نے تصدیق کر دی۔

یہ ویکسین شارجہ حکومت کے ساتھ تعاون میں دی گئی ہے جس کا مقصد کورونا فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا سے بچانا ہے۔ گزشتہ مہینے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ اقدام وزارت صحت و روک تھام کے ساتھ تعاون سے اٹھایا گیا ہے۔ بین لاقوامی معیار کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔ ویکسین کے بعد اس کے ممکنہ سائیڈ افیکٹس سے بچانے کیلئے بھی فالو اپ رکھا جاتا ہے۔

شارجہ میڈیکل ڈسٹرکٹ محمد آلزورونی نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کے بعد ہمارے اعتماد میں اور اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کو تجرباتی بنیادوں پر تین مراحل سے گزارا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی تیاری چینی کمپنی کے ساتھ اشتراک میں بنائی گئی ہے۔یہ کمپنی چین میں دو مراحل میں اینٹی باڈیز بنانے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت کے اعلی حکام ، فرنٹ لائن ورکرز ، صحت کے ماہرین کو ویکسین دی گئی۔ تیسرے مرحلے میں 31 ہزار رہائشیوں کو بھی ویکسین دی گئی ہے۔

Souce : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button