خلیج اردو
30 ستمبر 2020
دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات سے باہر جانا چاہتے ہیں یا متحدہ عرب امارات میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو طریقہ کار ، ضوابط اور دیگر معلومات کا پتہ ہونا ضروری ہے۔ وہ بھی تازہ ترین معلومات تاکہ آپ کسی بھی زحمت سے بچ سکیں۔
دبئی ، ابوظبہی اور شارجہ نے تازہ ترین ہدایات جاری کیں ہیں جن کا آپ کیلئے ان ایئرپورٹ سے سفر کرتے ہوئے جاننا ضروری ہے ۔ تاکہ آپ کے ٹریول پلان میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ ہو۔
دبئی
دبئی سے یا دبئی میں سفر کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ڈی جی آر ایف اے کا آپروول لازمی حاصل کریں اور اس کیلئے آپ کے پاس دبئی کا رہائشی ویزہ ہونا ضروری ہے جبکہ تمام شہریوں ، رہائیسیوں ، سیاحوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ 96 گھنٹے قبل کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرچکے ہوں اور اس کا نتیجہ منفی ہو۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر انہیں ٹیسٹ کا نتیجہ دیکھانا ہوگا۔ دبئی ورلڈ سنٹر پہنچنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
یہ بھی ضروری ہے کہ جس ایئرلائن سے آپ ٹریول کررہے ہوں ان کے تازہ ترین ہدایات سے آپ اگاہ ہو اور آُ ایئرپورٹ مقررہ وقت سے پہلے پہنچے ہوں۔
ابوظبہی
ابوظبہی سے سفر کرنے والے اور ابوظبہی آنے والوں کیلئے اتحاد ایئرویز نے مکمل تفصیلات فراہم کیں ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے ابوظبہی میں داخل ہونے کیلئے اپنا انٹری اسٹیٹس ویریفائی کرنا ہوگا جس کئلےت آپ کو uaeentry.ica.gov.ae پر جاکر تصدیق کرنی ہو گی۔ اس کیلئے پرواز پر ٹکٹ بک کرنے سے قبل تصدیق کرنی چاہیے اورف اس کیلئے ویب سائیٹ کو باقاعدہ سے دیکھا کریں۔
آپ اپنا ٹکٹ بک کرکے پی سی آر ٹیسٹ کرائیے۔ پی سی آر ٹیسٹ حکومت کی جانب سے تصدیق کردہ ادارے سے کرانا ہوگا۔ جس کا پچھلے 96 گھنٹے کا منفی نتیجہ ہونا ضروری ہے۔ آپ سفری ہدایات سے متعلق تازہ ترین معلومات سے خود کو اگاہ رکھیں۔
اپنے پاسپورٹ اور ویزہ کی فوٹو کاپی کیجئے جسے آپ نے ابوظبہی آمد پر دیکھانا ہوگا۔ ابوظبہی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرکے ALHSON اپلیکیشن ڈاونلوڈ کیجئے۔ بین القوامی مسافروں کو ابوظبہی میں داخلے پر خود کو 14 دنوں کیلئے قرنطینہ کرنا لازمی ہے تاہم امارات کے دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو اس سے استثنی حاصل ہے۔
شارجہ
24 ستمبر کو شارجہ ایئرپورٹ نے سفری ہدایات کے حوالے سے نیا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق شارجہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو سفری ہدایات کے ساتھ ساتھ کورونا ہدایات پر عمل کرانا لازم ہوگا۔ شارجہ آنے والے مسافروں کیلئے ضروری ہے کہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ پچھلے 96 گھنٹوں کے اندر کا منفی آیا ہو اور شارجہ پہنچ کر ایک مرتبہ پھر انہیں ایئرپورٹ پر ان کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
اگر کوئی مسافر شارجہ ایئرپورٹ سے بین لاقوامی سفر کررہا ہو تو اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس ملک کی صحت پالیسی کے مطابق اپنے دستاویززات مکمل رکھے۔ یہ مسافر شارجہ پہنچ کر پی سی آر کا ٹیسٹ لازمی کریں گے۔
رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ان کے پاس صحت انشورنس پالیسی ہو جس میں ان کے آئسولیشن ، علاج اور دیگر اخراجات کور ہوں۔ یہاں سے سفر کرنے والوں یا یہاں آنے والوں کیلئے آئی سی اے کا پری اپروول لازمی نہیں۔
شارجہ پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ کرانے والوں کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ ٹیسٹ کا نتیجہ نکلنے تک خود کو قرنطینہ رکھے۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو متعلقہ شخص کو وزارت صحت اور روکھ تھام کی ہدایات کے مطابق گھر میں اپنا علاج کرانا ہوگا اور ایسے میں آئسولیشن یا دیگر علاج کے اخراجات وہ مسافر یا اس کا اسپانسر کرائے گا۔ اگر مریض نے قرنطینہ رولز کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تمام مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ALHSON اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں۔ یہ اپلیکشن متحدہ عرب امارات نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے والوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والوں کیلئے بنایا ہے۔
Source : Gulf News







