خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں پاکستانی شہری نے تیز رفتار میل ڈرائبل کا گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

خلیج اردو: دبئی میں ایک پاکستانی شہری عظمت خان نے باسکٹ بال میں سب سے تیز رفتار سے ڈرائبلنگ کرنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 33 سالہ عمر نے یہ کارنامہ 6 منٹ اور ایک سیکنڈ میں مکمل کیا۔

اسطرح کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے خان بھی دس میل کے مساوی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

سب سے تیز رفتار ڈرائبلنگ کا پچھلا ریکارڈ اس سے قبل امریکی شہری ریڈ میک منگل کے پاس تھا ، جس نے 6 منٹ اور 39 سیکنڈ میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس کاوش کی فلم بندی کیلئے دو موٹر سائیکل سواروں نے ویڈیو گرافروں کی حیثیت سے اپنے موبائل فون کا کیمرہ استعمال کیا۔

خان اور اس کے عملے نے دبئی کے ال ورقہ تھرڈ پارک میں ہفتے کے روز چلچلاتی دھوپ میں سائیکلنگ کیلئے مختص کئے گئے راستہ پر نکل آئے۔ اس رن کی تیاری میں زیادہ تر جی ڈبلیو آر کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا تھا جو اس عظیم دن تک رہنمائی کررہا تھا ۔ اس سب کیلئے اسے بہت سے اقدامات سے گزرنا پڑا جس میں دو ٹائم کیپر ، وٹنسزز ، اور ایک ٹریک عہدیدار کو محفوظ رکھنا بھی شامل تھے۔

دبئی میں پیشہ ور رنر 3 کلومیٹر سے لے کر 42 کلومیٹر تک کے رنز میں حصہ لے چکے ہیں۔

عمر کا کہنا تھا کہ”میں لوگوں میں نئی چیزوں کو کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا خذبہ ابھارنا چاہتا ہوں۔ "باسکٹ بال کو ڈربل کرتے وقت اس رفتار سے ہٹ کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ اسمیں ٹرنز (موڑ) خاص طور پر چیلنجنگ تھے۔ میں منخنی خطوط پر کئی بار گیند کو ایک لحاظ سے گم کرچکا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button