متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز کا ابوظہبی سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی آفر کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئر ویز نے اتحاد ایئر لائن کے ساتھ ابوظہبی سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی ٹکٹوں میں 31 دسمبر تک کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ تاہم چین جانے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ علیحدہ سے کروانا ہوگا۔

اتحاد ایئر لائن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لائف میڈیکل ڈائگونسٹک سنٹرکے ساتھ اشتراک کر رہی۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ روانگی سے 48 سے 96 گھنٹے پہلے فراہم کی جائے گی۔ بزنس کلاس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اپنے گھر پر کورونا ٹیسٹ کروانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

اتحاد ایوایشن گروپ کی میڈیکل سروس کی نائب صدر ڈاکٹر نادیہ بستاکی کا کہنا تھا کہ ” یہ ایک اہم اقدام ہے جو کورونا ٹیسٹنگ کےتکلیف دہ عمل کو آسان بنا کر ابوظہبی سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرے گا”۔

تاہم، چین جانے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ چین جانے والے مسافروں کو سیہا کی لیبارٹریوں سے ہی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور انہیں حکومت کی نامزدکردہ لیبارٹری سے 48 گھنٹے قبل کروائے گئے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

جبکہ دیگر مسافروں کو ابوظہبی ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے کروائے گئے ٹیسٹ کی مفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ تاہم، مراکش جانے والے مسافروں کو ایل جی اینٹی بوڈی ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ جو مسافر علیحدہ سے کورونا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں انکے لیے اتحاد ایئر لائن سیہا اور میڈیکلینک میڈل ایسٹ کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو گھر میں یا لیبارٹری میں مناسب فیس کے ساتھ بہتر کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button