متحدہ عرب امارات

دبئی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری، مزید آٹھ مراکز پر جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافےکے پیش نظر کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے افراد کو اور کاروباری مراکز پر جرمانے عائد کیے جا رہیں۔

دبئی کا محکمہ اقتصادیات کاروباری مراکز کی مسلسل نگرانی اور معائنہ کر رہا ہے، اور خلاف ورزیوں کے مرتکب دکان داروں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے جمعرات کے روز کیے گئے معائنے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے جرم میں 8 دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ 13 کاروباری مراکز کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔

محکمہ اقتصادیات کی جانب سے ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسپیکشن کے دوران 643 چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے پایا گیا۔

یاد رہےکہ بدھ کے روز کی گئی انسپیکشن کے دوران محکمے کی جانب سے 17 تجارتی مراکز پر انکےملازمین کے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے تھے اور 15 کو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1311938408126861312?s=20

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی مدد کریں:

دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کاروباری مرکز کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی شکایت دبئی کنزیومر ایپ یا 600545555 پر کال کر کے  کریں، اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button