خلیج اردو آن لائن:
سرکاری اہلکار نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو بتایا کہ دبئی کے جمیرا بیچ کے رہائشی علاقے کے قریب ایک کشتی میں جمعہ کی صبح آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں آگ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق انہیں صبح 9 بج کر 23 منٹ پر سمندر میں ایک کشتی کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ال مرسا فائر اسٹیشن سے ٹیم آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ترجمان کی جانب سےمزید بتایا گیا ہے کہ” آگ سکائی ڈائیو کے قریب لگی،جسے 10 بجے تک قابو کر لیا گیاتھا۔ تاہم، آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے”۔
Source: Gulf News







