
خلیج اردو
03 ستمبر2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے انسداد کیلئے بنے قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہونا نہایت ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
نجی پارٹی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس نے پائلٹ کو 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا۔ پائلٹ نے سمندر میں یاٹ کے اوپر نجی پارٹی کا احتمام کیا تھا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں پولیس نے بتایا ہے کہ پارٹی میں 25 سے زائد مہمان تھے جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ ان لوگوں نے ماسک نہین پہنے تھے اور سماجی فاصلے برقرار نہیں رکھا تھا۔
Dubai Police fine pilot for organising yacht party in violation of COVID-19 precautionary measures #CommitToWin #SmartSecureTogether pic.twitter.com/nnskYq3sUQ
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) October 3, 2020
پولیس کے مطابق اس محفل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ان کا سراغ لگا کر جرمانہ عاید کیا۔ پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یاد رہے کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں نجی محفلوں کا انعقاد منع ہے تاہم اگر مہمانوں کی تعداد کم ہو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے دیگر ضوابط پر عمل کیا جائے تو پارٹی کرنے میں قباحت نہیں۔
کچھ ہی عرصہ قبل ایک عرب فنکارہ کو گھر میں پارٹی منعقد کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر پر پارٹی منعقد کرنے والوں پر 10 ہزار جبکہ اس میں شرکت کرنے والوں کو 5 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔
Source : Gulf News







