متحدہ عرب امارات

لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے غلط معلومات پھیلانا جرم ہے، خلاف ورزی پر جیل ہو گی ، انتباہ جاری

خلیج اردو
03 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں غلط معلومات پھیلانا قانونی جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر جیل کی سزا دی جائے گی۔ وفاقی استعاثہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے غلط معلومات یا افواہیں پھیلانے یا کسی مقدمے یا نظام انصاف سے متعلق غلط معلومات پھیلانا جرم ہے ۔

وفاقی پینل کوڈ کے آرٹیکل 266 کے مطابق کسی بھی شخص ، مقام ، شے یا کسی بھی مقدمے یا وردات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے پر جیل کی سزا سنائی جائے گی۔

یہ ٹویٹ استعاثہ عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اگاہی مہم کا حصہ ہے جس میں عوام کو قانون سے متعلق اگاہی دی جاتی ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button