متحدہ عرب امارات

شارجہ: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملیحہ روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 20 سالہ اماراتی کی موت واقع ہوئی ۔ یہ حادثہ اتوار کے روز شام 5 بجے پیش۔ ہلاک ہونے والا اماراتی خود گاڑی چلا رہا تھا جب اس کی گاڑی ایک رکاوٹ سے جا ٹکرائی اور اس کے بعد گاڑی کئی بار الٹ گئی۔

حادثے کے بعد نوجوان کو الدحید ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، اس کے بعد اس کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جانبحق ہونے والا نوجوان ایک مشہور شخصیت تھی، اس لیے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس کی موقت پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسرے حادثے میں ایک مراکش باشندے کی اس وقت موت ہوگئی جب اس کی سائیکل ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ دو اکتوبر کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آیا۔ حادثہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد نوجوان کی میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی اور پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تیسرے حادثے میں یوگینڈا کے ایک 38 سالہ باشندے پر ایک گاڑی چڑھ گئی۔ حادثہ دو اکتوبر کو صنعتی علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم، وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 اکتوبر کو جانبحق ہوگیا۔ جس کے بعد اس کی میت کو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ان حادثات کے پیش نظر کے پولیس کی جانب سے شہریوں کو مقررہ مقام سے سڑک پار کرنے کی ہدایت دی ہے، اور کہا گیا ہے کہ سڑک پار کرتے وقت تسلی کر لیں کہ سڑک پر اس وقت کوئی گاڑی نہیں آ رہی ہے۔ جبکہ ڈرائیوروں کو دروان ڈرئیونگ روڈ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button