متحدہ عرب امارات

اماراتی خاندان کو بھکاری پر ترس کھانا مہنگا پڑھ گیا، بھکاری نے گھر کے کم سن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خلیج اردو : متحدہ عرب امارات میں ایک خاندان کو بھکاری کے ساتھ ہمدردی پراُلٹاصلہ مل گیا۔ جس بھکاری کا وہ بہت زیادہ خیال رکھ رہے تھے اور اسکی زندگی کی ضروریات پورے کر رہے تھے، اسی نے اس گھر کے کم سن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
راس الخیمہ میں مقیم ایک خاندان علاقے میں موجود ایک بھکاری پر بہت مہربان تھا .

یہ بھکاری اکثر اپنی ضروریات زندگی پوری کروانے کی خاطر اس خاندان کے پاس آیا کرتا تھا ۔ ایک روز جب یہ بھکاری خیرات مانگنے اس گھر پر پہونچا اور اسے جب پتا چلا کے گھر کی مالکن شوپنگ کے لئے باہر گئے ہے، تو اسنے گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی جس سے اس لڑکی کی حالت خراب ہو گئی.

یہ شیطان صفت بھکاری کم سن لڑکی سے اپنی جنسی خواہش پوری کر رہا تھا، تو لڑکی کی چھوٹی بہنوں نے یہ شرمناک منظر دیکھ کر شور مچایا اور گھر سے نکل کرمحلے داروں کو مطلع کر دیا۔ اس دوران بھکاری گھر سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے علاقے میں لگی سی سی ٹیوی کیمروں کی مدد سے بھکاری کی شناخت کرنے کے بعد اس کے رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی۔ عدالت نے بھکاری کو اس کے گھناؤنے جُرم کی بناء پر عمر قید کی سزا سُنا دی۔ جبکہ گھر میں زبردستی داخل ہونے پر بھی تین ماہ قید کی سزا کے علاوہ بھیک مانگنے کی خلاف قانون حرکت پر5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی بھکاری کو سزا کی مُدت پوری ہونے کے فوراً بعد مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button