متحدہ عرب امارات لاکھوں باشندوں اور سیاحوں کا گھر ہے اور ہر رہائشی یا سیاح کو ویزامہیا کیا جاتا ہے
اس سے قطع نظر کہ آپ کے پاس جو بھی ویزا ہے چاہے وہ رہائشی ویزا ہے ، سیاحتی ویزا ہے یا وزٹ ویزا ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ ملک کے قواعد کی پابندی کریں اور اپنے ویزا کی مدت کی حد سے تجاوز نہ کریں.
تاہم ، اگر غیر متوقع حالات کی وجہ سے ،اگر آپ ملک سے باہر نہ جا سکے تو ، یہ وہ جرمانے ہیں جن سے آپ واقف ہونا چاہئے ۔
وزٹ ویزا ختم ہونے کا اضافی مدت کتنا ہے اور کس وقت اپ پر جرمانے عاید ہو سکتے ہیں
آپ کا ویزا ختم ہونے کے بعد آپ 10 دن تک ملک میں رہ سکتے ہیں۔ 10 دن تک ، آپ بغیر جرمانے کے ملک چھوڑ سکتے ہیں
اس اضافی مدت کے ختم ہونے کہ بعد ، آپ پر جرمانے لگنا شروع ہوجائیں گے ، جو کہ اوورسٹے میں اضافے کے ساتھ آہستہ آہستہ بڑھتے جائے گیں
اضافی مدت ختم ہونے کہ بعد ٹورسٹ یا وزیٹر پر پہلے دن 200 درہم کا جرمانہ عاید کیا جاۓ گا. جتنے دن اپ اضافی گزارے گے، اپ پر ہر اضافی دن کا 100 درہم جرمانہ عاید کیا جاۓ گا ، اور جب اپ ائیرپورٹ پر جاۓ گے تو آپکو امیگریشن آفس میں 100 درہم سروس فیس بھی ادا کرنی ہوگی
وزٹ ویزا کے جرمانے عاید ہونے کا طریقہ کار کچھ یو ہے
پہلے دن (200 درہم ) + (100 درہم x اضافی دن ) + 100 سروس چارجز = ٹوٹل جرمانہ
رہائشی ویزا ختم ہونے کا اضافی مدت کتنا ہے اور کس وقت اپ پر جرمانے عاید ہو سکتے ہیں
متحدہ عرب امارات کے رہایشی ویزا رکنے والو کو 30 کا اضافی مدت ملتی ہے، جس میں یا تو وہ ملک سے باہر جا سکتے ہے یا اپنا ویزا رینیو کروا سکتے ہیں. ویزا ختم ہونے کی بعد 30 تک دن اپ پر کوئی جرمانہ عاید نہی کیا جاتا. اضافی مدت ختم ہونے کے بعد، پہلے دن ہی اپ پر 125 درہم جرمانہ عاید کیا جاتا ہے، اور پھر اس کے بعد ہر دن 25 درہم جرمانہ عاید کیا جاتا ہے
اگر کوئی شخص چھ مہینو تک ملک سے باہر نہی جا پاتا ، یا ویزا رینیو نہی کر پتا تو اس پر چھ مہینے بعد ہر دن کا 50 درہم جرمانہ عاید کیا جاتا ہے.
اگر کوئی شخص ایک سال تک ملک سے باہر نہی جا پاتا ، یا ویزا رینیو نہی کروا سکا تو اس پر ایک سال بعد ہر دن کا 100 درہم جرمانہ عاید کیا جاتا ہے.رہائشی ویزا کے جرمانے عاید ہونے کا طریقہ کار کچھ یو ہے
درہم 125 (پہلے دن کے لئے) + (دہم 25 * دن کی تعداد چھ مہینوں تک) + (درہم 50 * دن کی تعداد چھ ماہ سے ایک سال تک) + (100 درہم * ایک سال سے زید دنو کے لئے ) = ٹوٹل جرمانہ
اگر ویزا ختم ہونے والا ہو تو ہمے کیا کرنا چاہئے
اگر اپکا وزٹ ویزا ختم ہونے والا ہو تو پھر یا تو اپ توسیع کے لئے اپلائی کریں یا پھر بر وقت ملک سے باہر چلیں جائیں
ملک چھوڑے بغیر ہر قسم کا وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا 30 دن کے لئے 2 بار رینیو ہو کیا جا سکتا ہے
وزٹ ویزا ہولڈرز اور ٹورسٹ ویزا ہولڈرز پہلے ویزا کے ختم ہونے سے پہلے دوسرے ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہے جس کی فیس 600 درہم ہے
Source : Gulf News
23 March 2020







